لاہور:سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پنجاب کی نگران حکومت نے رواں ہفتے کوئی پابندیاں نہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے ۔ کل معمول کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
سموگ کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے گذشتہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا تھا ۔ اس وجہ سے ہفتے کےساتھ ساتھ جمعہ کوبھی تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے۔ تاہم اب بارش کی وجہ سے سموگ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔
پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 18 دسمبر سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھٹیاں 18 دسمبر سےیکم جنوری تک ہوں گی۔