اسلام آباد :ملتان سلطانز نے افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلیں، بدلے میں رائلی روسو گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔ پی ایس ایل 9 کے لیےملتان سلطانز نے افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلیں، بدلے میں رائلی روسو گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پلئیر ٹریڈ طے پاگئی ہے اس و جہ سے دونوں کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
اس بارے میں افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، ملتان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کے شائقین میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سیزنز میں فرنچائز کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔