ٹیلر سوئفٹ  نے سپاٹی فائی پرریکارڈ بنادیا

06:51 PM, 30 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: ہالی وڈ کی گلوکار ٹیلر سوئفٹ  نے سپاٹی فائی پر ریکارڈ بنادیا ہے،وہ سپاٹی فائی پر رواں بر سب سے  زیادہ سٹریمڈ آرٹسٹ رہیں۔ وہ پیورٹ ریکو سٹار بیڈ بنی سے آگے رہیں۔  سپاٹی فائی کے مطابق وہ رواں برس جنوری سے لے کر  اب تک 26.1 بلین  سٹریمڈ ہوئیں۔ ان کے مقابلے میں پیورٹو ریکوسٹار بیڈ بنی گذشتہ تین برس سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔

 وہ اس برس اب دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرے نمبر پر دی ویکنڈ، چوتھے نمبر پر ڈریک اور پانچویں نمبر پر میکسیکن کے علاقائی موسیقار پیسو پلوما ہیں۔

گلوکارہ ملی سائرس   کافلاورز سپاٹی فائی کا  سال کا سب سے زیادہ سٹریم کیا جانے والا گانا ہے جس میں عالمی سطح پر 1.6 ملین سٹریمز ہیں۔

مزیدخبریں