گورنمنٹ گریجوایٹ کالج گلبرگ  نے پنجاب سیکنڈ ہائر ایجوکیشن کرکٹ مقابلہ جیت لیا

06:39 PM, 30 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رکھ چھبیل میں تین روزہ پنجاب سیکنڈ ہائر ایجوکیشن کرکٹ مقابلہ کا انعقادہوا۔اس مقابلے کی فاتح   گلبرگ کالج کی ٹیم تھی۔  اس ایونٹ  میں   لاہور بھر سے خواتین کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہاشمی سابقہ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹ نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔


 تین روزہ میچز کا فائنل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج گلبرگ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رکھ چھبیل کے درمیان ہوا۔ اس مقابلے کی فاتح   گلبرگ کالج کی ٹیم تھی۔ ڈائریکٹر کالجز زاہد میاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح ٹیم کو میڈلز دئیے۔

 ڈائریکٹر کالجز نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شارقہ ہاشمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سال میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ رکھ چھبیل کالج نے کسی بھی صوبائی تقریب کی میزبانی کی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شارقہ ہاشمی کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیا۔ ڈائریکٹر کالجز نے مستقبل کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈائریکٹوریٹ کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں