ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک مرتبہ پھر مضبوط ہونا شروع 

05:24 PM, 30 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام  رہا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر آ گیا گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہو اتھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 286 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

مزیدخبریں