محکمہ لائیو سٹاک کا اہم فیصلہ ،تمام جانوروں کی رجسٹریشن ہوگی

محکمہ لائیو سٹاک کا اہم فیصلہ ،تمام جانوروں کی رجسٹریشن ہوگی

لاہور:محکمہ لائیو سٹاک  نے مرحلہ وار تمام جانوروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا کی طرز پر  جانوروں کا ڈیٹا بیس تیار کیاجائے گا۔

نگراں وزیرلائیو سٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے علاج کے لیے ایک موبائل ویٹرنری بس کی تجویز دی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیو سٹاک مرحلہ وار تمام جانوروں کی رجسٹریشن کرے گا۔نگران صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مصنف کے بارے میں