چیف جسٹس ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دلوائیں : عمران خان کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط 

04:58 PM, 30 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے  چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط  میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومتوں کو حکم دیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔ خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی تشہیر،اغوا اور گمشدگیوں کےخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

عمران خان نے خط میں چیف جسٹس سے وفاق وصوبائی حکومتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ 

عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری غائب کیا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جارہی ہیں۔ ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خط کے مطابق  وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں ۔ 

انہوں نے لکھا کہ پیمرا کو حکم دیا جائے کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی میڈیا کوریج فراہم کی جائے۔ سینئیر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی۔اس خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔ 

مزیدخبریں