" آپ کو پسند نہ کرنے کی ایک وجہ ٹیٹو ہے"،ہانیہ عامرکی نئی تصاویرپر سوشل میڈیا میں بحث شروع ہوگئی

لاہور:ہانیہ عامر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا میں بحث شروع ہوگئی ہے۔ ہانیہ عامر  اس وقت دبئی میں سیرو سیاحت میں مصروف ہیں۔  ا نہوں نے  انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس میں ان کے  بازو پر ٹیٹو بنا ہوا ہے۔ اس ٹیٹو کی وجہ سے ان پر سوشل میڈیا  پر پرستار شدید تنقید کررہے ہیں ۔ 


جیسے ہی انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کیں، کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کے بازو پر بنے ٹیٹو پر بحث شروع ہوگئی یہاں تک کہ ایک صارف نے لکھ دیا کہ آپ کو پسند نہ کرنے کی ایک وجہ ٹیٹو بنوانا ہے۔


ایک صارف نے ہانیہ عامر کو ان فالو ہی کردیا ایک اور صارف نے ٹیٹو بنوانے کے اس شوق کو مغربی ثقافت سے مرعوبیت کو قرار دیا تو کسی نے اس کام کے درست یا غلط ہونے پر ہی سوال اُٹھا دیئے۔

 کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے حق میں بھی کمنٹس بھی کیے اور ناراض مداحوں کو اداکارہ کی پسند اور ناپسند کے احترام کا درس بھی دیا۔

مصنف کے بارے میں