دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی سمیتا سریواستو نے سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سمیتاکے بالوں کی لمبائی 7 فٹ 9 انچ تک ہے۔ سمییتا نے اپنے بال14 سال کی عمر سے بڑھا رہی ہیں جو انہوں نے کئی دہائیوں سے نہیں کاٹے۔
سمیتا کے مطابق انہون نے اپنے بال 1980 کی دہائی کی بالی ووڈ اداکاراؤں کے لمبے بالوں سے متاثر ہو کر اتنے لمبے رکھنا شروع کیے تھے۔
سمیتا کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہفتے میں دو بار اپنے بال دھوتی ہیں۔ دھونے، خشک کرنے اور اسٹائلنگ سمیت پورے عمل میں ہر بار تین گھنٹے لگتے ہیں۔
وہ اسے دھونے میں 30-45 منٹ گزارتی ہےپھر اپنے ہاتھوں سے اسسکے گنجلوں کو الجھاتی ہیں پھر اسے تولیے سے خشک کرتی ہے، اس پورے عمل میں اسےعام طور پر دو گھنٹے لگتے ہیں۔
سمیتا یہ ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوش ہیں، جس کا وہ خواب دیکھتی تھیں۔