پانچ ماہ سے سر کےدرد میں مبتلا شخص کے دماغ میں چاپ اسٹکس کی موجودگی کا انکشاف

01:22 PM, 30 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ہنوئی: جنوبی مشرقی ایشیائی ملک ویتنام میں ایک شخص کے پانچ ماہ سے مسلسل سرمیں درد کے باعث سی ٹی اسکین کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں دو عدد چاپ اسٹکس موجود ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں ایک شخص جس کو تقریباً پانچ ماہ تک شدید سر درد کا سامنا تھا۔ 35 سالہ مریض نے 25 نومبر کو ڈونگ ہوئی کے کیوبا فرینڈشپ ہسپتال میں طبی امداد حاصل کرنے پر  ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین کرایا تو معلوم ہوا کہ اس شخص کی دماغ میں کھانے والے لکڑی کا چینی کانٹا چاپ اسٹکس (chopsticks) موجود ہیں۔ 

شعبہ نیورو سرجری کے سربراہ نے اس معاملے کو "بہت نایاب" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر اپنے دماغ میں چینی کاںٹا کی موجودگی سے پریشان شخص نے یاد کیا کہ وہ پانچ ماہ قبل ویتنام میں شراب پیتے ہوئے لڑائی میں ملوث ہوا تھا، مریض کو جھگڑے کی بہت سی تفصیلات یاد نہیں تھیں، صرف یہ کہ کسی نے اس کے چہرے پر کسی نامعلوم چیز سے وار کیا تھا۔ تاہم،اس نے لڑائی کے بعد ہسپتال کا رک کیا  تو ڈاکٹروں کو اس کی ناک میں کوئی چینی کاںٹا یا کوئی غیر معمولی چیز نہیں ملی تھی۔ 

خوش قسمتی سے ناک کے ذریعے کی گئی اینڈوسکوپک سرجری کے ذریعے ڈاکٹر کامیابی سے چینی کانٹا(chopsticks) نکالنے میں کامیاب رہے اور اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

مزیدخبریں