آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا پہلا نمبر

آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا پہلا نمبر
سورس: file

پاکستان کا سب سے بڑا شہر، معاشی حب کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔

کراچی: صوبہ سندھ  کا شہر  کراچی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر آ گیا۔ کراچی کی فضا میں آلودگی 249 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور  کا پانچویں نمبر ہے۔

لاہور میں گزشتہ رات سے بارش کے باعث فضا میں کل کے  مقابلے میں آج کچھ بہتری آئی ہے۔ آج  صوبائی دارلحکومت لاہور کی فضا میں آلودگی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی آج دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 233 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں