پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ
سورس: file

لاہور: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز سیریز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  3 ٹیسٹ میچز کی سیریز  کیلئے  قومی اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گیا جو  براستہ دبئی سے سڈنی جائے گا۔

 

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈولڈ ہے۔ 

قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں