امیر طبقے پر مضبوط ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

امیر طبقے پر مضبوط ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) نے ملک بھر میں امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز سمیت ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں