اسلام آباد: چین اور پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان خنجراب بارڈر کراسنگ کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بارڈر حکام کے مطابق معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ سرحد کی بندش کے دوران پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔
بارڈر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہے گی۔
اس حوالے سے چینی حکام کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے 31 مارچ تک صوبہ سنکیانگ میں خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت کو معطل کر دیں گے۔ موسم سرما میں حفاظتی خدشات کے پیش نظر سرحد کو بند کیا جا رہا ہے، چوکی پاکستان میں گلگت بلتستان کی سرحد سے ملتی ہے۔