عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن، الیکشن کمیشن کا میڈیا کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ 

عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن، الیکشن کمیشن کا میڈیا کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ 
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے پر میڈیا کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

 الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کی خبروں کی پر زور تردید کر تےہوئے کہاکہ میڈیا کی جانب سے بعض حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بھی جھوٹی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایسی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے  ترجمان کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں استعمال کیلئے حتمی تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے، مختلف اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی ترسیل بھی شروع کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں