اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے جس کا اعلان آج نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ اوگراسمری کی روشنی میں ہوگا ۔اوگراسمری پرنگران وزیراعظم کوسفارش کی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔
یاد رہے 16 نومبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی ۔