آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

05:50 PM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے ۔ امید ہے آپ کی قیادت میں مسلح افواج ملکی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کریں گی ۔

اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں تھیں ، جس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں