ریاض: عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فٹبال اسٹار نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔