صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی ملاقاتیں

04:51 PM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں، ملکی سلامتی اور سکیورٹی امور سے متعلق گفتگو ہوئی ۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی تھی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے ، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، شہباز شریف نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

وزیراعظم نے آرمی چیف سے مزید کہا کہ وطن عزیز کے دفاع ، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں