لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظم کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا ’ آپ کی یادداشت 2018ءتک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کئے؟ قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔‘
آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی https://t.co/2yahxyn1xL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 30, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نئی لیڈرشپ گزشتہ 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہونے والی اعتماد کی کمی کو ختم کرنے کیلئے کام کرے گی۔‘