پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

02:00 PM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔
پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی، خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا، جس دن تمام خواتین احتجاج کے لئے نکل آئیں تو آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔ 
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملک کہاں کھڑا ہے اور نواز شریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں، فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہے۔

مزیدخبریں