لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکبادپیش کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں امید ہے کہ نئی لیڈر شپ گزشتہ 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہو نے والی اعتماد کی کمی کو ختم کرنے کے لیے کام کرے گی ۔
Congratulations to Gen Sahir Shamshad Mirza as new CJCSC & Gen Syed Asim Munir as new COAS. We hope new mly ldrship will work to end prevailing trust deficit that has built up in last 8 months between the nation and the State. Strength of the State is derived from its people. pic.twitter.com/5k4fVA2UGb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں اور انہی سے مسائل کے حل میں مدد بھی حاصل ہوتی ہے۔