ہم نے ملک کےہربچےکوتعلیم دینی ہے، احسن اقبال

11:45 AM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کےہربچےکوتعلیم دینی ہے۔امریکا بھی ہائرایجوکیشن کی تعلیم میں معاونت کررہاہے ۔

  انٹرنیشنل سمٹ  برائے ہائرایجوکیشن سےخطاب میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  تعلیم کسی بھی معاشرےکی ترقی اورفروغ کیلئےناگزیرہے،  اعلیٰ تعلیم سےہی ملک کومعاشی طورپرمستحکم کرسکتےہیں، جامعات کوتکنیکی تعلیم کےلحاظ سےبہترکرناہوگا، امیدہےجامعات تکنیکی تعلیم کودرپیش چیلنجزکیخلاف جلدقابوپائیں گی ۔

احسن اقبال نے کہا پسماندہ علاقوں کےطلباکیلئےاعلیٰ تعلیم کےحصول کوآسان بنائیں گے،  نوجوانوں پرسرمایہ کاری بہترین سرمایہ کاری ہے۔ 

مزیدخبریں