وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

11:20 AM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے  بم  دھماکے  میں پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے ،  زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ  کا کہنا تھا  دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے۔ بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب  کرلی ہے ۔ دہشت گردی  کے واقعہ میں پولیس کو  ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پولیس  کے شہداء کوخراج عقیدت پیش  کیا ۔

واضح رہےآج صبح  کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے میں پولیس اہلکار  اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔

مزیدخبریں