پاکستان پیپلز پارٹی آج 55 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

08:43 AM, 30 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 کراچی : ملک بھر میں  پاکستان پیپلز پارٹی  آج  55 واں یوم تاسیس  منا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی  کے 55 دیں یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں ، پیپلز پارٹی کا مرکزی اجتماع کراچی  کے نشتر پارک  میں ہوگا  ،نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں کو   پارٹی کے پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے ۔کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

 پاکستان  پیپلز پارٹی  کے زیر اہتمام لاہور میں بھی  55ویں یوم تاسیس کی تقریب  باب پاکستا ن پر  ہوگی ،جس کی  تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کے موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور   سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔کراچی کے نشتر پارک میں یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کرکے جلسے گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔


 
 
 

مزیدخبریں