علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، آرمی چیف

 علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، آرمی چیف
کیپشن: علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، آرمی چیف
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیداکرنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیداکرنا ہوگا۔