اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو بڑا حکم دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانےسے روک دیا ،کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام وزا کو ہدایت کی کہ آئندہ کوئی وزیر 3 ما ہ کیلئے ملک سے باہر نہ جائے گا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا،وزیر اعظم نے کہا حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے اندر سے بڑی خبر باہر آگئی ،وزیر اعظم نے کفایت شعاری اپناتے ہوئے تمام وفاقی وزرا کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی ،عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا تمام وزا ملکی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ۔