کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 48 پیسے سستا ہوا اور قدر میں 176 روپے کی حد گر گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت 176 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 257.67 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45072.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.57 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 26 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 742 شیئرز کا لین دین ہوا۔