کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد کیا امریکہ میں ایک دفعہ پھر لاک ڈاؤن لگنےجا رہا ہے ؟

04:38 PM, 30 Nov, 2021

نیو یارک :عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے لگی ، اسپین ، سویڈن اور فرانس  میں اومی کرون کے کیسز سامنے آ گئے ،اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے باوجود امریکی صدر بائیڈن نے لاک ڈاؤ ن کی آپشن کو مسترد کر دیا ۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز آنے کے باوجود ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن جیسی آپشن کو استعمال کیا جائے ،اس وقت لاک ڈاؤن کی آپشن بھی زیر غور نہیں ۔

اس وقت برطانیہ میں تین کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کی  نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ،،بالغ افراد  کیلئے  کورونا ویکسین کی تیسری ڈوزلگوانا لازمی قرار دے دی گئی ، بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا بھی  لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی  اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس لگوانے  کی ہدایت کردی،ان تمام کے باجود امریکی صدر جوبائیڈ ن نے صورتحال قابو میں ہونے کا اعلان کر دیا،وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے  کہا ملک میں  لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں  ۔

دوسری طرف چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو ایک ارب ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔ 

مزیدخبریں