وزیراعلیٰ نے سکولوں میں قومی ترانے سے قبل درود شریف پڑھنے کی ہدایت کردی

02:05 PM, 30 Nov, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سکولوں کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ترانے سے قبل سکول اسمبلی میں درودشریف پڑھا جائے  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکول کی اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے بھی پہلے درود شریف پڑھا جائے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سکولوں میں درود شریف پڑھنے سے برکات نازل ہوتی ہیں  ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری مراسلے میں ان ہدایات پر فوری عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کےبعد چیف سیکرٹری کو اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے  ۔

مراسلے کے مطابق اسکولوں میں اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف پڑھا جائے گا۔

مزیدخبریں