امیتابھ بچن کو کرینہ کپور کے پاؤں دھونے پڑگئے ۔۔۔؟

11:53 AM, 30 Nov, 2021

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو کرینہ کپور کے پاؤں دھونے پڑگئے ۔ کرینہ کپور کے والد کو پیٹنے کی وجہ سے امیتابھ بچن بن گئے تھے بیڈ مین لیکن امیتابھ بچن نے کرینہ کی رائے کیسے بدل دی ۔۔۔ ؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سٹار بگ بی نے اپنے ایک پرانے بلاگ میں ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ کرینہ کپور مجھے بچپن میں برا آدمی سمجھتی تھیں  اور اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے کرینہ کپور کے سامنے اس کے والد رندھیر کپور کو پیٹا تھا جس کی وجہ سے کرینہ رونے لگی اور اپنے والد کو بچانے کے لئے آگئی ۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ1983 میں  فلم " پکار " کی شوٹنگ کے دور کی بات ہے جب ننھی کرینہ کپور  پھولوں والا خوبصورت ہیٹ پہنے گوا میں فلم کی شوٹنگ دیکھنے سیٹ پر پہنچی تھی۔ اس وقت فلم کا ایک ایکشن سین عکسبند کیا جارہا تھا اس سین میں مجھے  کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کو پیٹنا تھااور  کرینہ سے یہ برداشت نہیں ہوا اور وہ اپنی معصومیت میں دوڑ کر آئیں اور اپنے والد سے لپٹ گئیں۔امیتابھ نے بتایا اس وقت کرینہ مجھے ’برا آدمی‘ سمجھ رہی تھیں اور مجھ سے اپنے والد کی حفاظت کرنا چاہ رہی تھیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ اس وقت کرینہ کے آنکھوں میں آنسو تھے اوروہ بہت فکر مند نظر آرہی تھیں۔ اور جس وقت وہ دوڑ کر اپنے والد کے پاس آئیں ان کے ننھے سے خوبصورت پیروں میں مٹی لگ گئی تھی۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ صورتحال کو سمجھتے ہوئے میں نے شوٹنگ روکوادی اورننھی کرینہ کپور کو پرسکون کرنے کے لیے  پانی منگوایا اور ان کے پیر دھوئے تاکہ انہیں یہ یقین دلاسکوں کہ میں سچ میں ان کے والد کو نہیں ماررہا تھا یہ صرف فلم کی شوٹنگ تھی ۔  میرا خیال ہے کرینہ کے پیر دھونے کے بعد شاید میرے بارے میں ان کی رائے بدل گئی تھی کہ میں ایک ’’برا آدمی‘‘ نہیں ہوں۔ کرینہ کو بھی یہ واقعہ آج تک یاد ہے ۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کئی فلموں میں ایک ساتھ جلوہ افروز ہوچکے ہیں ۔ جبکہ کرینہ کپور خود بھی امیتابھ بچن کے ساتھ  کبھی خوشی کبھی غم، دیو اورستیہ گرہ جیسی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔

مزیدخبریں