واشنگٹن : ہالی وڈ کے معروف اداکار ول سمتھ نے کہا ہے کہ کم عمری میں دل ٹوٹنے پر انتقام کی غرض سے بہت سی عورتوں سے جنسی تعلقات قائم کئے اور پھر ایسا بیمار ہوا کہ ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ گئے ۔
ہالی وڈ کے ممتاز اداکار اور کئی سپرہٹ فلموں کے ہیرو ول سمتھ نے اپنی زندگی کے بارے میں کئی ایسی باتیں مداحوں کے لئے شائع ہونے والی اپنی سوانح عمری میں شیئر کی ہیں جو اس سے پہلے بہت کم لوگ جانتے تھے ۔
53 سالہ ول سمتھ نے اپنی بائیو گرافی بک میں لکھا ہے کہ اس کو بہت کم عمری میں ہی ایک لڑکی سے پیار ہوگیا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ اس کا جینا مرنا بس اس کے لئے ہی ہے ۔ ماہ رواں میں ان کی شائع ہونے والی کتاب میں ان کا موقف ہے کہ جب میرا16 سالہ دوست سے بریک اپ ہوا تو میں بہت اپ سیٹ تھا اورمجھے عورتوں سے نفرت ہوگئی ،میں نے عورت سے انتقام لینے کی غرض سے بہت سی لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اس کے علاوہ میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لئے بہت زیادہ غیرضروری شاپنگ کرنے لگ گیا تھا ۔
ول سمتھ نے لکھا کہ بہت سے خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کی وجہ سے میں شدید بیمار ہوگیا اور مجھے ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ میر ی ایک بڑی عمر کی دوست نے مجھے گائیڈ کیا اور میرا ذہن بنایا کہ واقعی دنیا میں سب عورتیں ایک جیسی نہیں ہوتیں اور نہ ہی سب کا دل ایک جیسا ہوتا ہے ۔
گریمی ایوارڈ یافتہ ول سمتھ نے لکھا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ایک ہی وقت میں مجھے کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے پڑے لیکن پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میری لائف میں سب سے اہم چیز میرا کام رہ گیا اور میرا دل کام میں ایسا لگا کہ میں نے کبھی مڑ کر ہی نہیں دیکھا ۔