بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

10:00 AM, 30 Nov, 2021

اسلام آباد : خبردار ہوشیار  ۔۔۔  مہنگائی میں پسے عوام بجلی کی قیمتوں  میں مزید اضافے کے لئے تیار ہوجائیں ۔   فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی5روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے تاہم عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں  میں اضافے کے لئے  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا  ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ عدالت درخواست پر فیصلہ بعد میں سنائے گی ۔

درخواست میں کہا گیا  کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی۔

 درخواست کے مطابق  فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار0.51 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں پچھلے کئی ماہ سے وقفے وقفے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہےکچھ حلقے اس کو آئی ایم ایف کی ہدایات بھی قرار دے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں