عاصم اظہر کے کنسرٹ میں اچانک ہانیہ عامر کی انٹری

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں اچانک ہانیہ عامر کی انٹری

کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز  اپنے مداحوں سمیت سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں  پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران اچانک اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔

https://twitter.com/khanubyasa/status/1465325998883409937?s=20

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے سابق دوست عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ  سٹیج سے نیچے عام عوام کیساتھ کنسرٹ اور عاصم اظہر کے گانے سے محظوظ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ کی دیگر دوست بھی ان کے ہمراہ ہیں۔  
کنسرٹ  میں شریک ہانیہ کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر میں دوستی کا رشتہ کئی سال تک چلا لیکن پھر ان دونوں میں دوریاں پیدا ہوئیں اور  بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ہانیہ کی کنسرٹ میں موجودگی کے باوجود عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  جس ویڈیو کو شئیر کیا اس میں گلوکار کی نئی دوست اور ماڈل میرب علی نظر آرہی ہیں،جس پر گلوکار نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ 'کراچی والوں مجھے تم سے پیار ہے'۔