سٹیج ڈرامہ کے دوران ہلڑ بازی ،اداکارہ ماہ نور بال بال بچ گئیں

Mahnoor Actress,Stage Darama

لاہور :معروف سٹیج اداکارہ ماہ نور نے نجی تھیٹرمیں متعدد افراد کی طرف سے بدتمیزی کرنے پر 60 سے زائد افراد پر نارواسلوک اور ہلڑ بازی  کرنے پر حراسگی کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اداکارہ ماہ نور نم ناک آنکھوں سے وزیر قانون اور سی سی پی او لاہور سے مدد کی دہائی دینے لگی،اسٹیج آرٹسٹ ماہ نور کا کہنا تھاکہ انٹری کے دوران 60 سے زائد افراد نے نہ صرف ہلڑ بازی کی بلکہ گالم گلوچ کے ساتھ نارواسلوک بھی کیا ۔

اداکارہ ماہ نور نے مزید کہا کہ اب مجھے مقدمہ درج کروانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،اداکارہ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرا دیا ۔