پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

09:27 PM, 30 Nov, 2020

اسلام آباد: حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیاڈ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر۔ پیٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزرات خزانہ سے ‏یکم دسمبر سے پندرہ روز کے لیے پیٹرول دو روپے پچاس پیسے فی لیٹر مہنگا جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے پچاس پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں