ظفر جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، صدر پاکستان نے ٹویٹ حذف کر دی

ظفر جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، صدر پاکستان نے ٹویٹ حذف کر دی
کیپشن: ظفر جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، صدر پاکستان نے ٹویٹ حذف کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال سے متعلق غلط اطلاع ملنے پر جاری کردہ تعزیتی پیغام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے حذف کر دیا۔ 

صدر پاکستان نے اس سے قبل میر ظفر جمالی کے انتقال کی غلط خبر ملنے پر اپنا ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے میر ظفر جمالی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا لیکن بعد میں جب ان کو کسی نے کہا یہ خبر جھوٹی ہے تو انہوں نے بعد میں اپنے ٹوئٹر پیغام کو حذف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے وینٹی لیڑ پر ہیں۔ 

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی عمر جمالی سے بات کی ہے جنھوں نے بتایا کہ ظفر اللہ جمالی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ وینٹی لیڑ پر ہیں ، اللہ تعالی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔