گیدڑ کے بھاگنے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

07:39 PM, 30 Nov, 2020

ملتان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آئے اور پہلے روز سے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جبکہ ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر نریندر مودی کے حوالے کر دیا گیا جبکہ کشمیر فروش اب فلسطین بیچنا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈا پاکستان میں مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔کل واضح کر دیا تھا ہر حال میں جلسہ ہو گا اور 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہو گا جبکہ لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا عوامی جذبے نے حکومت کو ہرا دیا اور گیدڑ کے بھاگنے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ خطاب کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ناجائز، نااہل حکمرانوں کو اہل ملتان بھگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ہم تمارے تخت کو گرانے میں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے۔ کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈا دکھایا تھا اور یہ پھر دم دما کر بھاگ گئے۔ اگر ان میں کوئی شرم یا غیرت ہو تو پھر چُلو بھر پانی میں ڈوب مریں ۔ اب اس سے آگے مت جائیں اور نہ ہی ہمیں اشتعال دلائیں۔ ہم پاکستان اور پاکستانی اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا اگر ہم حکومت کے خلاف جلسہ نہیں کریں گے تو پھر غریب کی آواز کون بنے گا کیونکہ یہ لوگ تو دھاندلی سے اقتدار میں آئے ہیں اور اب ان کا پی ڈی ایم جنازہ نکالے گی۔ 

مزیدخبریں