ملتان: پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا نے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا کہ اب اس سیلکٹڈ کو جانا ہو گا جبکہ شہد بے نظیر کے مشن کو آگے لیکر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور حکومت کو گھر بھیجنے کے مشن میں عوام کے ساتھ ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے لیے رکھی تھی اور وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے جبکہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ میں شہادتیں قبول کیں۔
اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے عوامی جہد و جہد جاری رکھی جبکہ اب میں ایسے وقت پر آپ کے سامنے خطاب کرنے آئی ہوں جب پارٹی چیئرمین اور میرے بھائی بلاول بھٹو کورونا میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلزپارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے اور اس عمل میں جہد و جہد کے لئے تیار ہے اور ہم اس سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو بچائیں گے کیونکہ عوام ایم آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔