لاہور،پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شادی کے معاملے پر خاموشی توڑدی ۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی شادی کی فکر نہ کریں ۔ میں نے کس سے شادی کرنی ہے یہ میرا فیصلہ ہے اور جب میں یہ فیصلہ کرلوں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا ۔
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ میچ میکنگ نہ کریں میرے دوسال پرانے انٹرویو کو نیا رنگ نہ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کہا جارہا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی شادی بارے ایک لمبی بحث چھڑگئی تھی جس پر اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کرکے اپنے موقف کا اظہار کردیا ہے ۔