اسلام آباد،کاون ہاتھی 35 سال پاکستان میں گذارنے کے بعد کمبوڈیا پہنچ گیا ۔کمبوڈیا کے ائر پورٹ پر امریکی گلوکارہ شئیر وائلڈلائف کی ٹیم اور کمبوڈیا کی حکومت کے ترجمان سمیت بڑی تعداد میں افراد نے ہاتھی کا استقبال کیا ۔
کاون ہاتھی اسلام آباد میں 35 سال گذارنے کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہوا ہے ۔ کاون ہاتھی اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے اتوار کی رات کو
ائرپورٹ کے لئے روانہ ہوا تھا ۔
موسم کی تبدیلی کے باعث کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچنے سے پہلے چند گھنٹے بھارت میں قیام کرنا پڑا ۔کاون ہاتھی 35 سال تک اسلام آباد کے چڑیاگھر میں عوام کو تفریح مہیا کرتا رہا ۔
کمبوڈیا میں کاون ہاتھی کے لئے نیا گھر بنایا گیا ہے جہاں وہ عمرکے آخری دن گذارے گا ۔