ٖڈیفا ایوارڈ اداکارہ سجل علی کے نام

06:23 PM, 30 Nov, 2020

 لاہور،پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ڈیفا ایوارڈ مل گیا ۔ چوتھے ڈسٹنکیٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب یواے ای کی ریاست جمیرہ میں ہوئی ۔

ڈیفا ایوارڈ بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے میں بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کرنے پردیا جاتا ہے ۔پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ان کی شانداری اداکاری  کی بنیاد پر ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ کےساتھ تصویر شیئر کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے باعث فخر ہے ایک فنکار کی  حیثیت سے یہ ایوارڈ ان کے لئے اہم ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بطور قابل فخر پاکستانی ہونے کی حیثیت سے بھی خاص ہے ۔ 

 سجل علی کی ایوارڈ کے ساتھ سوشل  میڈیا پر تصویر دیکھ کر مداح ان کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔ جبکہ پاکستان کے فلمی حلقوں میں اس ایوارڈ کو سراہا جارہا ہے ۔ 

مزیدخبریں