اسلام آباد:اداکارہ مایاعلی نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ بچوں کی خاطر سمجھوتہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ان کے والد اور والدہ کی لو میرج ہونے کے باوجود دونوں میں ذہنی ہم آہنگی نہیں تھی اور وہ صرف بچوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو بہت سی باتوں پرصرف اپنے بچوں کے لئے سمجھوتہ کرتے دیکھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی سپورٹ ہونے پر شوبز کی دنیامیں آسکیں اور اس مقام تک پہنچنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں کبھی بھی اپنے اس فیصلے سے شرمندہ نہیں ہونے دیں گی اور انہیں ہمیشہ اداکارہ کے کام پر فخر محسوس ہوگا۔
اداکارہ نے اپنے بارے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح اور رات کو گیارہ ،گیارہ گولیاں کھاتی رہی ہوں جبکہ میں نے 12 سال دوائیوں کے سہارے گزارے اور مجھے لگتا تھا کہ میں کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاﺅں گی ،کچھ سال پہلے یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت سے دوست ہیں لیکن وقت نے یہ بات سکھائی کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ مایا علی نئی ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت" میں اداکار شہریار منور کے ہمراہ نظر آئیں گی۔