سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو ہارٹ اٹیک،ہسپتال منتقل،حالت تشویشناک

Former Prime Minister Mir Zafarullah Jamali has been shifted to hospital in critical condition

راولپنڈی:پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال منتقل جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ظفر اللہ خان جمالی کے کو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔


سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے اے ایف آئی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ظفر اللہ جمالی کے بیٹے نے قوم سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بھی میر ظفر اللہ خان جمالی کی جلد صحت یاب کے لئے دعا کی ۔
یاد رہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 21 نومبر 2002ءسے لیکر 26 جون 2004 ءتک بطور وزیراعظم فرائض انجام دے چکے ہیں۔


ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 ءکو بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے گاﺅں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی جبکہ بعدازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری،ایچیسن کالج لاہور اور 1965 ءمیں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔


میر ظفر اللہ خان جمالی بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ وہ انگریزی،اردو،سندھی،بلوچی،پنجابی اور پشتو زبان پر عبور رکھتے ہیں۔