ایڈیلیڈ:ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 589 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔اننگز کے آغاز پر ہی آسٹریلیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب جو برنز شاہین شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
بعد ازاں ڈیوڈ وارنر اور لبوشین کا بلا رنز اگلتا رہا دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز 302 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آﺅٹ ہوا تھا جب کہ لبوشین اور ڈیوڈوارنر پچ پر موجود تھے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 369رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے لبوشین کو 162 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
ڈیوڈوارنر پاکستان کے خلاف اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔وارنر نے260 گیندوں پر26 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری سکور کی۔وارنر کا ساتھ دینے تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ کریز پر آئے انہوں نے سب سے کم میچوں میں سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس دوران ڈیوڈ وارنر نے اپنی بہترین بلے بازی جاری رکھی اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹرپل سنچری سکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
وارنر نے 335 رنز بنائے۔پانچ روزہ میچ کا دوسرا دن بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا اور پاکستانی گیند باز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باؤلر کا نشانہ بنے وہ جو برنز تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے سکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔
ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے چکا ہے۔