اسلام آباد:آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی پھٹ پڑے اور چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
Terrible continuous performance by our team in Australia needs a change of the coach / chief selector. There is is not even a slight hope for a decent performance.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) November 29, 2019
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو فوری برطرف کیا جائے کیونکہ ان سے اچھی کارکردگی کا تھوڑی بہت بھی امید نہیں ہے.
یاد رہے کہ مصباح الحق کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچ چیف سیلکٹر اور بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قومی ٹیم اب تک ایک بھی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ میں بھی فتح یاب نہیں ہو سکی۔