اداکارہ مہوش حیات نے عمرہ ادا کر لیا

08:29 AM, 30 Nov, 2019

لاہور: معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ مہوش حیات نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی امی رخسار حیات اور بھائی دانش حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں کھڑی ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے جبکہ انکے بھائی احرام میں ملبوس ہیں۔

نامور اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اللّٰه‎ کے فضل سے عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے ساتھ یہاں گزارے جانے والے لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

مہوش حیات نے سفر کو انتہائی خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ دنیا کے ہر مسلمان کو ایسے پرسکون سفر کی سعادت نصیب ہو۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں