فخر زمان ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل پائیں گے ، ذرائع

07:17 PM, 30 Nov, 2018

لاہور: پاکستان کیلئے ون ڈے انٹرنیشنلز میں واحد ڈبل سنچری اسکور کرنے والے فخر زمان فٹنس مسائل کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔


پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستان دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کی خدمات سے محروم رہے گا۔


فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں انجری مسائل کا شکار ہوئے اور اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انجری کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مزید تین سے چار ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان دسمبر کے پہلے ہفتے میں کرے گا۔

مزیدخبریں