ممبئی :بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم”زیرو“ کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم حا دثے میں شاہ رخ اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے وقت شاہ رخ خان سیٹ پر موجود تھے اور انہیں فوری پر محفوظ جگہ پر لے جایا گیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وینے راٹھور کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن آگ الیکٹرک وائرنگ، بجلی کی تنصیبات اور شوٹنگ میٹریل تک ہی محدود رہی جس کے باعث سیٹ پر کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم فائر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔