لاہور:سوشل میڈیا پرقومی بلائنڈ کرکٹر کو بھی زندگی کا ساتھی مل گیا، فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کا امریکی خاتون سے نکاح بہاولپور میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی بلائنڈ فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد بریٹنی نے 2016 میں اسلام قبول کیا۔ امریکی خاتون بھی بصارت سے محروم ہیں، وہ شادی کیلئے بہاولپور پہنچیں،جہاں ان کی مجیب الرحمان سے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر فاسٹ باﺅلر کی خوشی تو دیدنی تھی ہی ان کے گھر والے بھی دلہن کی نازبرداریوں میں مصروف نظر آئے۔نکاح کے بعد جوڑے کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ کے نوجوان کے عشق میں گرفتار 41 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچی تھی اور دونوں کی شادی کے چرچے زبان زدعام رہے۔